تعارف اور مقاصد

سندھی زبان کا بااختیار ادارہ (سندھی لئنگئيج اتهارٹی) سندھی زبان کے فروغ، ترقّی، ترويج اور سندهی زبان کے مختلف پہلوؤں پر کام کرنے والے اسکالرز اور محققین کے علمی تعاون کے لیے بنائی گئی 'سندھی لینگئیج لائبریری' میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سندھی زبان پر کی گئی اور ہونے والی تحقیق پر مبنی یہ آن لائن پورٹل، متن، صوت (آڈیو) اور ویڈیو پر مبنی مواد پر مشتمل ہے، جس کا بنیادی مقصد سندھی زبان پر کئے گئے ہر قسم کے علمی مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے۔ اس پورٹل کا ایک مقصد دنیا کے تازہ ترین رجحان، يعنی ويب پر مبنی اس وقت بهارت میں سندھی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہندُو آبادی پر مشتمل ہے، جو 1947ء میں يا اس کے آسپاس تقسیمِ ہند کے بعد بهارت ہجرت کر گئے تھے۔ اُدھر سندھ کے سرحدی صوبوں گجرات اور راجستھان میں مسلمان سندھیوں کے سینکڑوں دیہات آباد ہیں۔ سندھی بولنے والے، اِس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہیں۔ جن ممالک میں بالخصوص ہانگ کانگ، عمان، انڈونیشیا، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، جبرالٹر وغیرہ شامل ہیں۔< ایک علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم ميّسر کرنا بهی ہے، جس سے سندھ اور پاکستان سميت دنیا بھر میں رہنے والے مصنفین، ماہرینِ تعلیم اور محققین کے تحرير کردہ، سندھی زبان سے متعلق مواد اور علمی دستاویزات تک رسائی کو آسان بنايا جا سکے۔ ساتھ ساتھ ويب پر دستیاب سندھی زبان کے اہم ذرائع، زبان پر کیے گئے تحریری کاموں کی فہرست، پُرانے دستاويزات اور سندھی زبان پر شائع ہونے والی کتب، تحقیقی جرائد اور اخبارات و رسائل میں سندھی زبان سے متعلق شائع شدہ مواد کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ڈیجیٹلائز کیا جائے، تاکہ لسانیات، زبان کی تاریخ، ماخذ، گرامر، صوتیات، سماجی لسانیات، لغات اور انڈس اسکرپٹ سے متعلق مواد سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

سندھی زبان:

سندھی زبان کا شمار، دنیا کی چند قدیم زبانوں میں ہوتا ہے، جسے سندُھو تہذیب کی اہم اور معیاری زبان سمجھا جاتا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کے قدیم وطن ”سندُهو“ (انڈس) کے اصل باشندوں کی زبان ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اِس وقت دنیا میں سندھی بولنے والوں کی تعداد 6 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی سندھی زبان کے رسم الخط کو ”سندُهو تحرير“ (انڈس اسکرپٹ) کے نام سے پکارا اور جانا جاتا ہے۔ ”سندُهو تحرير“ ابھی تک پڑھی نہیں جا سکی۔ حالانکہ دنیا کے بہت سے اسکالر اور ماہرينِ لسانیات اس رسم الخط کو پڑھنے کے حوالے سے مسلسل کام کر رہے ہیں، مگر سندُھو رسم الخط پر کيا جانے والا کام ابھی تک نامکمل ہے۔
آٹھویں صدی عيسوی میں سندھ میں عربوں کی آمد کے بعد سندھی زبان نے عربی کے اثرات کو قبول کرنا شروع کیا۔ بعد میں سندھی زبان کی تحریر کے لیے عربی رسم الخط کو ہی اپنایا گیا، جو اب تک رائج ہے۔ بهارت میں سندھی زبان، عربی کے ساتھ دیوناگری رسم الخط میں بھی لکھی جاتی ہے۔ 1853ء میں برطانوی نوآبادیاتی دور میں، برطانوی حکومت نے سندھی زبان کے رسم الخط کو معیاری شکل دے کر اُسے جدید تعلیمی اور دفتری استعمال کے لیے رائج کیا۔ سندھی، پاکستان کے صوبہء سندھ کی سرکاری زبان ہے اور بهارت میں وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ يعنی شیڈولڈ زبانوں میں سے ایک ہے۔ سندھی، پاکستان کے صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے ساتھ ساتھ بھارتی ریاستوں راجستھان، پنجاب اور گجرات میں بھی بولی جاتی ہے۔
/p>

image

فوری رسائی

مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی سندھی زبان پر کتابیں اور تحقیقی مقالے

کتابیں

حال ہی میں انڈس اسکرپٹ پر اپ لوڈ کی گئی کتابیں، آپ پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا آن لائن پڑھ سکتے ہیں۔

انڈس اسکرپٹ فونٹ

عبدالماجد بھرگڑی انسٹیٹیوٹ آف لینگویج انجینئرنگ مشرقی زبانوں اور انڈس ویلی اسکرپٹ پر کام کرنے والے محققین کے لیے IVC اسکرپٹ (انڈس ویلی اسکرپٹ) فونٹس پیش کرتا ہے۔

image

نئے تحقیقی مضامین

دنیا بھر سے سندھی زبان پر تحقیقی مضامین شائع ہو رہے ہیں۔ یہاں آپ حال ہی میں شائع شدہ تحقیقی مضامین تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Copyright @2024 Sindhu Script. All Rights Reserved by Sindhi Language Authority

Powered by Abdul Majid Bhurgri Institute of Language Engineering